کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی والوں کو اب سستی بجلی ملے گی۔
ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی سے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) کوآئینی طور پرمنظور کروا لیا ہے،سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کرلیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی رواں ماہ جاری ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے اور سستی بجلی کے نرخ کےالیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کےنرخوں سے تعلق نہیں ہوگا، بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ایس ٹی ڈی سی سےترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا۔ناصر شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کےتحت سستی بجلی فراہم کی جائےگی، کوشش ہےکہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور گرڈ کو فراہم کی جائے۔