لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہیں۔ یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا۔
دورے کے دوران مریم نواز جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔ وہاں وہ بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور حکام سے ملاقاتیں کریں گی جہاں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت ہوگی۔یہ دورہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔