واشنگٹن/ماسکو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آج ایک اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے، جس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی امید ہے، اور وہ اس موقع پر اگلی ملاقات بھی طے کریں گے۔ اس اگلی ملاقات میں صدر پیوٹن کے علاوہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور چند یورپی رہنما بھی شریک ہو سکتے ہیں۔ٹرمپ نے عالمی امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی مثال دی اور بتایا کہ جنگ کے دوران 6 یا 7 طیارے گر چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جوہری تنازع کی جانب جا رہے تھے، جس میں لاکھوں افراد کی جانیں خطرے میں تھیں، لیکن عالمی سفارت کاری کے ذریعے یہ مسئلہ بڑی خوبی سے حل کیا گیا۔