Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؑ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Web Desk by Web Desk
اگست 15, 2025
in پاکستان
0
ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؑ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور : حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں چہلم کے جلوس اور مجالس کا سلسلہ روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ تمام مکاتب فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

لاہور
لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؑ اور حضرت داتا علی ہجویریؒ کے عرس کے اختتامی روز کے باعث سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں 644 مجالس اور 392 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 37 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک اتحاد اور رواداری کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔

کراچی: مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، شہر میں موبائل سروس معطل
کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس دن 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ جلوس کے راستوں پر واقع دکانوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانچ کے بعد سیل کر دیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

پشاور
پشاور میں سہ پہر 3 بجے چہلم کے دو مرکزی جلوس امام بارگاہ آخوندآباد اور کوچہ رسالدار سے برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اختتام پذیر ہوں گے۔ دونوں جلوسوں کی مکمل سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں مرکزی جلوس مومن آباد امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوا جس میں 22 عزادار دستے شریک ہیں۔ پولیس، بی سی اور ایف سی کے 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ جلوس کے راستے کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ جلوس بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرا جلوس ولی العصر امام بارگاہ ہزارہ ٹاؤن سے برآمد ہو کر ہزارہ قبرستان مغربی بائی پاس پر اختتام پذیر ہوگا۔

Previous Post

امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات آج متوقع

Next Post

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج، پاکستان شاہینز کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش اےسے ہوگا

Next Post
ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج، پاکستان شاہینز کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش اےسے ہوگا

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج، پاکستان شاہینز کا پہلا مقابلہ بنگلہ دیش اےسے ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم