ڈارون: ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش اے کے خلاف کھیلے گی۔
سیریز کی افتتاحی تقریب میں شریک ٹیموں کے کپتانوں نے لوگو کی رونمائی کی اور فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان شاہینز کے کپتان عرفان خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔پاکستان شاہینز کے آئندہ میچز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیم 16 اگست کو پرتھ اسکارچرز سے، 18 اگست کو میلبرن رینیگیڈز سے اور 19 اگست کو کنگز مین سے ٹکرائے گی۔
پانچواں میچ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 20 اگست کو کھیلا جائے گا، جبکہ چھٹا اور آخری گروپ میچ 22 اگست کو نیپال کے خلاف ہوگا۔سیریز میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور نوجوان کھلاڑیوں کے پاس خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے۔