پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک دن میں دل سے متعلق 14 آپریشن کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور کے پی آئی سی میں 14 اگست کو ایک ہی دن میں دل سے متعلق 14 آپریشن (ٹاوی) کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا، اس سے قبل سربیا کے اسپتال میں دل کی 13 سرجریاں کرکے یہ ریکارڈ بنایا گیا تھا۔میڈیکل ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا نے کہا کہ بغیر سینہ چاک کیے 14 مریضوں کے دل کے والوو تبدیل کرنا چیلنج تھا، ان مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری ناممکن تھی، ٹاوی طریقہ علاج سے کامیابی ملی۔
سربراہ شعبہ کارڈیالوجی ڈاکٹر عابد اللہ کا کہنا ہے کہ 70 سے 80 سال کے مریضوں کو ٹاوی سرجری کے ذریعے نئی زندگی ملی۔