Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے

Web Desk by Web Desk
اگست 15, 2025
in پاکستان
0
رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے والے شاہین پہلی بار منظر عام پر آگئے

بھارت کے رافیل طیاروں سمیت دفاعی نظام ایس فور 400 کی تباہی اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والوں کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا گیا۔

بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے حصہ لیا، دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں پاکستان کے تقریباً 50 طیاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھارت کے رافیل سمیت 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے، 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور ایئر بیس سمیت کئی اہم فوجی تنصیبات تباہ کردی تھیں۔

بھارت کے رافیل طیاروں، دفاعی نظام ایس 400 تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، شجاعت کی داستان رقم کرنے والوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔دشمن کا غرور خاک میں ملانے والے غازیوں کو پہلی بار قوم نے 14 اگست کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں دیکھا جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے انہیں اعزاز سے نوازا۔

https://ghazwanews.com/wp-content/uploads/2025/08/WhatsApp-Video-2025-08-14-at-9.18.54-PM-online-video-cutter.com_.mp4

ستارہ جرأت پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا اور ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر حسن انیس، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد اور فلائٹ لیفٹیننٹ اشہد عامر شامل ہیں۔

قوم کے ان شاہینوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کے اہداف کو تکمیل تک پہنچایا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

Previous Post

پاکستان شاہینز کی پہلی کامیابی ، ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں بنگلادیش اے کو 79 رنز سے شکست

Next Post

پشاور میں ایک دن میں دل کے 14 آپریشن کے ریکارڈ بنادیا گیا

Next Post
پشاور میں ایک دن میں دل کے 14 آپریشن کے ریکارڈ بنادیا گیا

پشاور میں ایک دن میں دل کے 14 آپریشن کے ریکارڈ بنادیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم