Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی گئی

Web Desk by Web Desk
اگست 16, 2025
in پاکستان
0
حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی۔

ترجمان کے مطابق 911 سروس اس صورت میں بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔نظام کے تحت متاثرہ شہری 911 پر رابطہ کر کے ہنگامی مدد حاصل کر سکیں گے، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیے 911 ڈائل کریں۔ترجمان کے مطابق غیر متاثرہ شہریوں سے التماس ہے کہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تا کہ جن کو مدد درکار ہے، یہ سہولت ان کے کام آ سکے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی جس کے بعد 250 سے زیادہ افراد جان سے گئے۔صرف بونیر میں قدرتی آفت ڈیڑھ 150 سے زیادہ زندگیاں لے گئی اور کئی افراد لاپتا ہو گئے۔کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاوں بہا لے گیا،مکینوں کے آشیانے اجڑ گئے جبکہ سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر خیبر پختونخوا کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

Previous Post

سابقہ اہلیہ نے بچوں کو ذبح کرکے لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی: بچوں کے باپ کا بیان

Next Post

حکومت کا شاہد آفریدی سمیت کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول اعزازات کا اعلان

Next Post
حکومت کا شاہد آفریدی سمیت کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول اعزازات کا اعلان

حکومت کا شاہد آفریدی سمیت کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول اعزازات کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم