Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مس یونیورس مقابلہ میں پہلی بار فلسطین کی نمائندگی

Web Desk by Web Desk
اگست 17, 2025
in شوبز
0
مس یونیورس مقابلہ میں پہلی بار فلسطین کی نمائندگی

دبئی: (ویب ڈیسک) فلسطینی ماڈل ندین ایوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور مقابلہ حسن مس یونیورس میں فلسطین کی نمائندگی کریں گی۔

مقابلہ حسن مس یونیورس کا 74 واں ایڈیشن رواں برس نومبر میں تھائی لینڈ کے شہر پاک کریٹ میں منعقد ہو گا، یہ ایسا پہلا موقع ہو گا جب فلسطین کی جانب سے کوئی ماڈل مس یونیورس میں شرکت کرے گی۔انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ندین ایوب نے لکھا کہ آج میں مس یونیورس کے سٹیج پر صرف ایک اعزاز کے ساتھ نہیں بلکہ ایک سچائی کے ساتھ قدم رکھ رہی ہوں، جب فلسطین، خاص طور پر غزہ دکھ اور صدمے سے گزر رہا ہے، میں ایک ایسی قوم کی آواز بن کر آئی ہوں جو چُپ ہونے سے انکار کرتی ہے۔

وہ مزید لکھتی ہیں کہ میں ہر فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندگی کر رہی ہوں جن کی طاقت دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہمارے صرف اپنے دکھ نہیں ہیں، ہم استقامت، امید اور ایک ایسے وطن کی دھڑکن ہیں جو ہم میں زندہ ہے۔ندین ایوب ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں اور وہ ایک فٹنس کوچ اور غذائی ماہر کے طور پر جانی جاتی ہیں، انہوں نے 2022 میں منیلا میں ہونے والے مس ارتھ مقابلے میں مس ارتھ واٹر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے اس مقابلے میں بھی پہلی فلسطینی خاتون کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ مس ارتھ کو دنیا کے چار بڑے بین الاقوامی حسن کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے جن میں مس ورلڈ، مس یونیورس اور مس انٹرنیشنل شامل ہیں۔ندین ایوب کو 2022 میں مس فلسطین کا تاج پہنایا گیا تھا، وہ اولیو گرین اکیڈمی کی بانی ہیں جو ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو پائیداری کو مصنوعی ذہانت کے ساتھ جوڑ کر مواد تخلیق کرنے کی تربیت فراہم کرتا ہے۔

Previous Post

انڈونیشیا میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ، متعدد افراد زخمی

Next Post

وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا عمل تیز

Next Post
دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا عمل تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم