کیلیفورنیا:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) نے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صرف ایک کلک میں تصویر کو ویڈیو میں بدلا جا سکتا ہے۔
یہ سہولت Grok Imagine کے تحت فراہم کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو جلد یہ فیچر فراہم کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق، اس فیچر کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ مواد کو صارفین کے لیے مزید آسان اور ایپ کے اندر قابلِ رسائی بنانا ہے۔
صارفین اپنی ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد کسی بھی تصویر پر لانگ پریس کر کے "Make video with Grok” کا آپشن منتخب کریں گے۔ تصویر Grok ایپ کو بھیج دی جائے گی، جہاں اسے تقریباً 17 سیکنڈ میں ویڈیو میں بدلا جائے گا۔ صارفین اپنی ویڈیوز کو چار مختلف آڈیو ٹریکس کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس فیچر کے استعمال کے لیے صارف کے موبائل میں Grok ایپ انسٹال اور لاگ ان ہونا ضروری ہے۔