Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امیر مقام کا شانگلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

Web Desk by Web Desk
اگست 18, 2025
in پاکستان
0
امیر مقام کا شانگلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

شانگلہ:وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تحصیل مخوزی، شانگلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تباہ شدہ انفراسٹرکچر، بشمول بونیر اور شانگلہ (پورن) کو ملانے والے چوگا میں تباہ حال مرکزی پل کا معائنہ کیا، یہ دورہ حالیہ شدید بارشوں کے بعد کیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے۔انجینئر امیر مقام نے تحصیل مخوزی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جن میں یونین کونسل موسیٰ خیل، کوز پاؤ اور ڈیر سر شامل ہیں کا دورہ کیا،دورے کے دوران انجینئر امیر مقام نے حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں کا تفصیلیی جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے اور اہم انفراسٹرکچر، خصوصاً متاثرہ پل کی بروقت مرمت کو یقینی بنایا جائے جو بونیر اور شانگلہ اضلاع کے درمیان ایک اہم رابطہ ہے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر متاثرین کے مسائل سنے اور متاثرہ افراد کے ساتھ وفاقی حکومت کی بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا وفاقی حکومت آپ کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، ہم علاقے میں جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Previous Post

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1547 فٹ ریکارڈ، ہائی لیول سے صرف 3 فٹ کم رہ گئی

Next Post

پاک امریکا تعلقات مثبت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: رضوان سعید شیخ

Next Post
پاک امریکا تعلقات مثبت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: رضوان سعید شیخ

پاک امریکا تعلقات مثبت اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: رضوان سعید شیخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم