Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1547 فٹ ریکارڈ، ہائی لیول سے صرف 3 فٹ کم رہ گئی

Web Desk by Web Desk
اگست 18, 2025
in پاکستان
0
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1547 فٹ ریکارڈ، ہائی لیول سے صرف 3 فٹ کم رہ گئی

راولپنڈی: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1547 فٹ ریکارڈ کی گئی جو ہائی لیول سے صرف 3 فٹ کم رہ گئی۔

تربیلا ڈیم کے سپیل ویز گزشتہ 3 روز سے اوپن ہیں، پانی کا اخراج 3 لاکھ 81 ہزار 500 کیوسک ہو گیا، موسلادھار بارشوں سے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ سے بڑھ گئی، بہاؤ 70 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کئی بند ٹوٹ گئے، پانی فصلوں میں داخل ہوگیا، چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

کچے کے علاقوں میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی، محفوظ مقامات پر منتقلی کے اعلانات کئے گئے، پاکپتن میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہوگیا، سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی۔دریائے ستلج میں چشتیاں کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب سے فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔

Previous Post

مریم نواز آج جاپان کے شہر یاکو ہاما میں مصروف دن گزاریں گی

Next Post

امیر مقام کا شانگلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

Next Post
امیر مقام کا شانگلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

امیر مقام کا شانگلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم