Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مریم نواز آج جاپان کے شہر یاکو ہاما میں مصروف دن گزاریں گی

Web Desk by Web Desk
اگست 18, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دورہ جاپان کی سرکاری مصروفیات کا آغاز آج (18اگست) سے ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جاپانی حکومت کی دعوت پر 5 روزہ سرکاری دورہ کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف آج جاپان کے معروف شہر یاکو ہاما میں مصروف دن گزاریں گی، مصروفیات کا آغاز یاکو ہاما کے میئر ڈاکٹر ٹاکیہارو یاماناکا سے رسمی ملاقات سے ہوگا، یاکو ہاما کے میئر ڈاکٹر ٹاکیہارویاماناکا وزیراعلیٰ پنجاب اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مریم نوازشریف یاکو ہاما ریڈ بریک ویئر ہاؤس، جدید ترین کیبل کار یاکو ہاما ایئر کیبن اور یاکو ہاما کی واٹر اینڈ سیوریج فیسلٹی کا دورہ بھی کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی کریں گی، بعدازاں مریم نواز شریف اور وفد کے اعزاز میں جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تھائی لینڈ سے جاپان پہنچیں، ہینڈا ایئرپورٹ ٹوکیو پہنچنے پر مریم نواز شریف کا پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا، جاپان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران اور سفارتی حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کا خیر مقدم کیا، جاپان میں متعین پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے پنجاب کے وفد کو خوش آمدید کہا۔جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھی۔

Previous Post

پنجاب، کے پی، بلوچستان میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

Next Post

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1547 فٹ ریکارڈ، ہائی لیول سے صرف 3 فٹ کم رہ گئی

Next Post
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1547 فٹ ریکارڈ، ہائی لیول سے صرف 3 فٹ کم رہ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1547 فٹ ریکارڈ، ہائی لیول سے صرف 3 فٹ کم رہ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم