Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب، کے پی، بلوچستان میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

Web Desk by Web Desk
اگست 18, 2025
in پاکستان, موسم
0
پنجاب، کے پی، بلوچستان میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ، الرٹ جاری

لاہور:پنجاب، کے پی، بلوچستان میں اچانک سیلابی صورتحال کے خدشہ کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔

چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بٹگرام میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا خطرہ بڑھ گیا، بنوں، لکی مروت، کرم ، باجوڑ کے برساتی نالوں میں طغیانی کا امکان پیدا ہوگیا، مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوگئیں، کراچی کے مضافات میں بارش ہوئی، سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی میں رم جھم ہوئی۔دوڑ میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، اوچ شریف اور سرائے عالمگیر میں موسلا دھار بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، قلات میں بھی بادل برس پڑے، پنجاب میں ممکنہ طوفانی بارشیں ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، پی ڈی ایم اے، پنجاب انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کو ضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی، مریم نواز نے مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی اقدامات کا حکم دے دیا۔کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Previous Post

مسلم لیگ (ن) کا اے این پی کی اے پی سی میں نیشنل ڈائیلاگ کی تجویزسے اتفاق

Next Post

مریم نواز آج جاپان کے شہر یاکو ہاما میں مصروف دن گزاریں گی

Next Post
مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ

مریم نواز آج جاپان کے شہر یاکو ہاما میں مصروف دن گزاریں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم