Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال

Web Desk by Web Desk
اگست 18, 2025
in پاکستان
0
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال

لاہور:مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک، کالا باغ کے مقام پر 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک اور تونسہ کے مقام پر 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بالترتیب 65 ہزار اور 69 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بھی نچلے درجے کی سیلابی کیفیت ہے اور وہاں پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک ہے۔

نالہ پلکھو میں درمیانے درجے جبکہ نالہ ایک بئیں اور بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال رپورٹ ہوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے ہیں جہاں تمام بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی، شہری موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا ہے کہ دریاؤں کی کراسنگ کے لیے معیاری کشتیوں اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Previous Post

سعودی قیادت کا پاکستان میں بارش، سیلاب سے اموات پر اظہارِافسوس

Next Post

مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ

Next Post
مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ

مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم