Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان میں موسلادھار بارش،115سے زائد گھر متاثر ، ہرنائی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

Web Desk by Web Desk
اگست 19, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان میں موسلادھار بارش،115سے زائد گھر متاثر ، ہرنائی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے، جبکہ ہرنائی میں افسوسناک واقعے میں ایک خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ہرنائی کے علاقے گاچینہ میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ اسی علاقے میں سیلابی ریلے میں تین افراد بہہ گئے، جن میں سے دو کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک بچے کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سوراب میں بارشوں کے باعث 115 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ دیگر علاقوں سے بھی مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے کچھی کے مقام پر کوئٹہ-سبی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ بی بی نانی پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متعلقہ حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام ضلعی اور امدادی محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اہلکار عوامی خدمت میں پیش پیش نظر آئے اور متاثرہ شہریوں کی مدد کی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جن سے خضدار، آواران، لسبیلہ، پسنی، گوادر، پنجگور، کیچ، شیرانی، پشین، قلعہ عبداللہ، بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، لورا لائی اور کوہلو کے علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Previous Post

روس یوکرین جنگ :ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ د ے دیا

Next Post

صدر ٹرمپ نے امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

Next Post
صدر ٹرمپ نے امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

صدر ٹرمپ نے امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم