Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر ٹرمپ نے امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

Web Desk by Web Desk
اگست 19, 2025
in بین الاقوامی
0
صدر ٹرمپ نے امریکا میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن سے پہلے اہم بیان دیتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ د ے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم ہونا چاہیے، یہ نظام ختم کرنے کیلئے صدارتی حکمنامہ جاری کروں گا۔صدرٹرمپ نے یہ بیان امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن سے تقریباً ایک سال پہلے دیا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات اگلے سال 3 نومبر کو ہونا ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میل ان بیلٹ یعنی پوسٹل بیلٹ نظام کو ختم کرنے کے لیے وہ صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے اور بتایا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس وقت اُسی ایگزیٹو آڈر کی تیاری میں مصروف ہیں۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سامنے آنے کے سبب دیگر ممالک پوسٹل بیلٹ نظام ترک کرچکے ہیں اور شاید امریکا ہی وہ واحد ملک بچا ہے جہاں یہ نظام اب بھی قائم ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوسٹل بیلٹ وہ واحد طریقہ ہے جس سے امریکا میں ڈیموکریٹس برسر اقتدار آسکتے ہیں۔ٹرمپ بارہا دعویٰ کرچکے ہیں کہ سن2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں شکست اسی لیے ہوئی تھی کہ ڈیموکریٹس نے پوسٹل بیلٹس کا غلط استعمال کیا تھا اوراس کے نتیجے میں جو بائیڈن صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Previous Post

بلوچستان میں موسلادھار بارش،115سے زائد گھر متاثر ، ہرنائی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق

Next Post

ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ملائیکہ نور نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

Next Post
ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ملائیکہ نور نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

ایشین اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ملائیکہ نور نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم