Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آذر بائیجان نے ملٹی ڈومین وار فیئرکے حوالے سے پاک فضائیہ کی مکمل حکمت عملی سیکھنےکی خواہش ظاہرکردی

Web Desk by Web Desk
اگست 20, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
آذر بائیجان نے ملٹی ڈومین وار فیئرکے حوالے سے پاک فضائیہ کی مکمل حکمت عملی سیکھنےکی خواہش ظاہرکردی

راولپنڈی: آذر بائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ملٹی ڈومین وار فیئرکے حوالے سے پاک فضائیہ کی مکمل حکمت عملی سیکھنےکی خواہش ظاہر کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذر بائیجان کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفدکی قیادت نائب وزیر اور ڈی جی دفاع ایگل گوربانوف کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کےدفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں تربیت، جدیدیت اور تکنیکی مہارت اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ائیرچیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں،آپریشنل ڈھانچے کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ائیر چیف نے وفد کو اہداف اور مستقبل کی جنگی ضروریات پر مبنی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے آذربائیجان کی فضائیہ کو افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کی یقین دہانی کے ساتھ مینٹیننس کےمعیار کو بھی بہتر بنانے اور آپریشنل تربیت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وفد کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے عملے کی مثالی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کے میدان میں ترقی کے ذریعے حاصل غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے نائب وزیر نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون میں اضافے کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ آذربائیجان کے وفد نے دوطرفہ مشقوں کے ذریعے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس تعاون سے باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے ملٹی ڈومین آپریشنز میں تعاون کے لیے آذربائیجان کی شدید خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کا بھرپور آپریشنل تجربہ آذربائیجان کے لیے ایک قیمتی ماڈل ہے۔ آذربائیجان ملٹی ڈومین وارفیئرکے حوالے سے پاک فضائیہ کی مکمل حکمتِ عملی سیکھنے کا خواہاں ہے۔

وفد نے اپنے ملک کے پورے تربیتی نظام کو ازسرنو ترتیب دینے کے ارادے کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون آذربائیجان کی فضائیہ کی جدیدیت اورپیشہ ورانہ ترقی میں نمایاں کردارادا کرےگا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے دفاعی وفد کا دورہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے باہمی عزم کا عکاس ہے۔ یہ دورہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کو بھی تقویت دیتا ہے۔

Previous Post

سیلاب متاثرہ اضلاع میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے وزیراعظم کا حکم

Next Post

راشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا۔بارش کے بعد 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16گھنٹے سے بجلی بند

Next Post
راشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا۔بارش کے بعد 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16گھنٹے سے بجلی بند

راشنیوں کا شہر اندھیروں میں ڈوب گیا۔بارش کے بعد 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16گھنٹے سے بجلی بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم