Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایک دن کی بارش نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا,کے الیکٹرک کے درجنوں فیڈرز ٹرپ، شہری مشکلات میں گھر گئے

Web Desk by Web Desk
اگست 21, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ایک دن کی بارش نے بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا,کے الیکٹرک کے درجنوں فیڈرز ٹرپ، شہری مشکلات میں گھر گئے

کراچی میں منگل کے روز ہونے والی بارش کے بعد سے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں رتن تلاو، اردو بازار اور قرب و جوار کے علاقے میں منگل سے بجلی معطل ہے۔ملیر عالمگیر سوسائٹی، کشمیر کالونی سیکٹر بی، جیل روڈ، جمشید روڈ، المسلم ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 38، گلستان جوہر بلاک 8، جوہر بلاک 2، بلاک 3 اے، نارتھ ناظم آباد بلاک جی، ایف، عمر کالونی، درویش کالونی، پی ای سی ایچ ایس بلاک سیون، مرچنٹ نیوی سوسائٹی اسکیم 33 سیکٹر 15 اے، لیاقت آباد سی ون ایریا سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔

گلستان جوہر بلاک 8 میں بھی 2 دن سے بجلی معطل ہے جس سے علاقہ مکین پانی کی قلت سے شدید پریشان ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ صبح 5 بجے چند لمحے کے لیے بحال بجلی پھر بند ہوگئی، متعدد بار شکایات کے باوجود فالٹس درست نہیں کیے جا رہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی شام 6 بجے تک شہر کے 94 فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی۔

مونس علوی کے مطابق شہر کے تقریباً 150 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے، بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک فیلڈ اسٹاف کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

Previous Post

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقے زیرِ آب,بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی کی لپیٹ میں

Next Post

آزاد کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Next Post
آزاد کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

آزاد کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم