Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم شہباز شریف کا مون سون بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے سیاسی قائدین سے رابطہ

Web Desk by Web Desk
اگست 21, 2025
in پاکستان
0
سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ جائزہ لینا چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے کیے۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بات کی اور کراچی سمیت جنوبی سندھ میں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مکمل معاونت فراہم کریں، ساتھ ہی عوام کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں۔

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی ٹیلی فون پر بات کی۔ حافظ نعیم الرحمان سے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نقصانات اور امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی خدمات کی بھی تعریف کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو میں سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال اور متوقع خطرات پر بات ہوئی، اور وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Previous Post

9 مئی فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، آرمی چیف نے برسلز میں معافی کی کوئی بات نہیں کی: ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post

پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

Next Post
پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم