Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

Web Desk by Web Desk
اگست 21, 2025
in پاکستان
0
پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی: محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر امریکی صدر نے انسانیت کی خدمت کی ہے، امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس یوکرین اور غزہ میں جنگ بندی کی کاوشیں بار آور ہوں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام امریکی سفیر نے نشان امتیاز ملنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر نیٹلی بیکر نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں بارشوں و سیلابی ریلوں کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پائیدار عالمی امن کیلئے مخلصانہ اقدامات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سمیت 4 جنگیں رکوا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انسانیت کی خدمت کی ہے، امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس یوکرائن اور غزہ میں جنگ بندی کی کاوشیں بار آور ہوں گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ تاریخ میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جس نے ہزاروں انسانوں کو تباہی سے بچایا ہو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں وسعت اور گرمجوشی آئی ہے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم دوست ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف کا مون سون بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے سیاسی قائدین سے رابطہ

Next Post

پاکستان اور چین میں چھٹے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع

Next Post
پاکستان اور چین میں چھٹے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع

پاکستان اور چین میں چھٹے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم