Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل کو جنوبی ایشیا میں بااثر شخصیت و مردِ آہن قرار دے دیا

Web Desk by Web Desk
اگست 21, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل کو جنوبی ایشیا میں بااثر شخصیت و مردِ آہن قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے اپنے تجزیہ میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے مودی سے بگڑتے تعلقات جنرل عاصم منیر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے، بھارت کے ساتھ تنازع کے بعد جنرل عاصم منیر کو علامتی فتح دلانے کے لیے سٹیل کے اعصاب والے لیڈر کے طور پر سراہا گیا، ان کا بین الاقوامی دنیا میں قد بھی بلند ہوا جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر نئی عزت ملی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور بائیڈن انتظامیہ کے نسبتاً مخالفانہ موقف سے ہٹنے کو اہمیت دیتی ہے۔

امریکا کے مشہور زمانہ جریدے میں شائع مضمون کے مطابق جنرل عاصم نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کے ساتھ تعلقات بحال کیے جس کی وجہ سے ٹرمپ نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، ٹرمپ پاکستان کی اہم معدنیات اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹوں میں صلاحیت کو دیکھتے ہیں۔

امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات اور جنوبی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، وہ جنوبی ایشیا میں امریکی صدر ٹرمپ کے نئے سٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں، وہ انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک اور سخت فیصلے لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔واشنگٹن ٹائمز نے واضح کیا کہ آرمی چیف ایک پیشہ ور، خاموش طبع، اورنظم و ضبط کے پابند فوجی افسر سمجھے جاتے ہیں، انہیں خودنمائی اور سیاست میں دلچسپی نہیں ہے، پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا، ان کی خوبیاں انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت داربناتی ہیں، بھارت سےبگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات زیادہ اہم ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدرٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، پاکستان نے جنگ بندی پر ٹرمپ کا شکریہ اور مودی نے ثالثی کا انکار کیا، فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات پرفوجی حکومت عملی میں اہم کردار ادا کیا، دہشت گرد تنظیموں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاک امریکہ تعلقات انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں، ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم نظرآرہی ہے۔

Previous Post

پاکستان اور چین میں چھٹے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، تعلقات کو نئی جہت ملنے کی توقع

Next Post

روس کا یوکرین پر شدید فضائی حملہ، سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے گئے

Next Post
روس کا یوکرین پر شدید فضائی حملہ، سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے گئے

روس کا یوکرین پر شدید فضائی حملہ، سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم