کیف :روس نے یوکرین پر 574 ڈرون اور 40 میزائل داغ کر جولائی کے بعد سب سے بڑا فضائی حملہ کیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، جبکہ یوکرینی فضائیہ نے 577 اہداف کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 614 فضائی حملے ہوئے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ٹرمپ نے حال ہی میں پیوٹن سے الاسکا میں ملاقات کی جبکہ زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے بھی مشاورت جاری ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کسی غیر جانبدار یورپی ملک جیسے سوئٹزرلینڈ یا آسٹریا میں روسی صدر پیوٹن سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔