نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے "آپریشن سندور” کے دوران چھ پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ سامنے آیا، جسے فیک نیوز واچ ڈاگ کی تحقیقاتی رپورٹ نے جھوٹا اور سیاسی بیان قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصاویر اور شواہد جعلی، ناقص اور غیر مصدقہ ہیں۔ واچ ڈاگ نے اسے بھارتی میڈیا اور اداروں کی طرف سے عوام کو گمراہ کرنے کی ایک منصوبہ بند کوشش قرار دیا۔چین کے ایک معروف دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی فضائیہ کے اس بیان کو "مزاحیہ اور ناقابل یقین” قرار دیا، جب کہ عالمی دفاعی ماہرین نے بھی اس دعوے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
فیک نیوز واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ذمے دارانہ بیانات خطے کے امن کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور اس نوعیت کی غلط معلومات کا سدباب ناگزیر ہو چکا ہے۔