اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ کل سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو 27 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 26 جون سے اب تک ملک بھر میں 653 افراد جاں بحق، 930 زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں محفوظ مقامات پر منتقلی اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے