Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2025
in بین الاقوامی
0
روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔

روسی صدارتی محل کریملن ذرائع کے مطابق صدر پیوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہوجائے،نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کردے اور مشرقی سرحد سے نیٹو افواج کو ہٹادے ۔کریملن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے عوض روس کچھ علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نکات گزشتہ دنوں پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کی الاسکا میں 3 گھنٹے طویل خفیہ ملاقات میں زیرِ بحث آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے انکار کی صورت میں جنگ جاری رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہونے والی طویل ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوسکا تھا۔

روسی میڈیا نے امریکی اخبار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین ایسی کوئی بھی ڈیل قبول نہیں کرےگا جس میں یوکرینی علاقوں کا کنٹرول روس کے حوالے کرنے کی بات کی جائے گی اور اس کا اصرار ہے کہ مکمل امن معاہدے سے پہلے جنگ بندی کی جائے۔

Previous Post

کینیڈاکا امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنےکا فیصلہ

Next Post

صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیدیا

Next Post
صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیدیا

صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم