Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی آبی جارحیت: پاکستان کیجانب پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا پر سیلابی صورتحال

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
بھارتی آبی جارحیت: پاکستان کیجانب پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا پر سیلابی صورتحال

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے باعث پاکستانی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

دریائےستلج میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعدگنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر درمیانے درجے کے سیلاب کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دریا کے کنارے قائم آبادیوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پرپانی کابہاؤ 128509کیو سک اور ہیڈسلیمانکی پر 75 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فلڈریلیف آپریشن کےدوران گزشتہ روزر 444 افرادکومحفوظ مقام پر منتقل کیاگیا، 470 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیااور 4 ہزار سے زائد افراد کو کشتی سروس دی گئی ، مزید برآں ریسکیو ریلیف کیمپ کی تعداد 9 سے بڑھا کر 16 کردی گئی ہے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق حاصل پور کے قریب ہیڈاسلام پربھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث دریا کےبیٹ میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں جبکہ تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Previous Post

صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دیدیا

Next Post

آج سے 30 اگست تک ملک کےبیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

Next Post
آج سے 30 اگست تک ملک کےبیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

آج سے 30 اگست تک ملک کےبیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم