Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آج سے 30 اگست تک ملک کےبیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2025
in موسم
0
آج سے 30 اگست تک ملک کےبیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 23 تا 30 اگست ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 23 تا 30 اگست ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، 23 سے 30 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اورپنجاب میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق 23 تا 30 اگست تک راولپنڈی، اٹک، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ،گجرات اور حافظ آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت میں بھی 23 سے 30 اگست تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 23 تا 30 اگست تک گلگت، اسکردو، ہنزہ، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگرمیں شدید بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں 27 سے 30 اگست تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ ٹھٹہ، سجاول، بدین اورتھرپارکرمیں بھی 27 سے 30 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔

حیدرآباد، جامشورو، نوابشاہ، دادو، خیرپور، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بھی 27 سے 30 اگست تک بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق 27 سے 30 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور شہید بینظیرآباد میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔27 سے 30 اگست تک لسبیلہ، خضدار، آواران، قلات، گوادر، تربت، کیچ اورپنجگور میں موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 27 سے 30 اگست تک کوئٹہ، زیارت، ژوب، لورالائی میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، کوہلو میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں تونسہ، گڈو اورکالاباغ کے مقام پرپانی کا بہاؤ 5 لاکھ کیوسک تک متوقع ہے جبکہ دریائے راوی اورچناب کے ملحقہ علاقوں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Previous Post

بھارتی آبی جارحیت: پاکستان کیجانب پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا پر سیلابی صورتحال

Next Post

بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا

Next Post
بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا

بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم