Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بابر اور رضوان کے ٹیم سے باہر ہونے پر شاہین آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2025
in کھیل
0
بابر اور رضوان کے ٹیم سے باہر ہونے پر شاہین آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ایشیا کپ میں پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی غیر موجودگی پر ردعمل سامنے آگیا۔

بابر اور رضوان جو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے ہر بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے لیکن بری فارم کی وجہ سے دونوں دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد سے مختصر فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں۔بابر اعظم اور رضوان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا جس پر ان کے مداحوں اور سابق کرکٹرز نے سخت ردعمل دیا، تاہم شاہین نے نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت پر زور دیا لیکن بابر اور رضوان کو ورلڈ کلاس پلیئرز قرار دیا۔

شاہین نے جمعہ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران کہا کہ میں بھی شاید مستقبل میں ٹیم کا حصہ نہیں رہوں ، سب کو موقع ملنا چاہیے۔ بابر اور رضوان نے پاکستان کے لیے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ان شاءاللہ دوبارہ کھیلیں گے لیکن نوجوانوں کو بھی موقع ملنا چاہیے اور ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ میں ہونے والے بڑے میچ کےلیے بہت اچھی تیاری ہو رہی ہے ، تین ملکی سیریز بھی ایشیا کپ کی تیاری میں مدد گار ثابت ہو گی، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کا پہلا ٹارگٹ سہ ملکی سیریز اور پھر ایشیا کپ ہدف ہے ۔ٹیم میں اختلافات سے متعلق باتیں باہر سے سنتے ہیں ، ٹیم میں ایسا کچھ نہیں ہے ،فیملی میں بھی چھوٹی موٹی چیزیں ہو جاتی ہیں ، لیکن یہ فیملی میں ہی رہنی چاہئیں ، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ، پاکستان کو خوشیاں دینا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ سے قبل افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جو 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔جس کے بعد 9 ستمبر سے ایشیا کپ شروع ہوگا۔

Previous Post

بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا

Next Post

انڈسٹری میں کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی، طعنے سہنے پڑتے ہیں:کریتی سنن

Next Post
انڈسٹری میں کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی، طعنے سہنے پڑتے ہیں:کریتی سنن

انڈسٹری میں کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں ملتی، طعنے سہنے پڑتے ہیں:کریتی سنن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم