Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

رضوان اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق خبروں پر پی سی بی کا بیان آگیا

Web Desk by Web Desk
اگست 25, 2025
in پاکستان
0
رضوان اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق خبروں پر پی سی بی کا بیان آگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

پی سی بی نے ون ڈے میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت سونپنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔پی سی بی کے مطابق تاحال نہ تو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایسا کوئی معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کانٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس حوالے سے تمام تر خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری دے کرکپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔

ابتدائی خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی روانگی سے قبل اس بارے میں پی سی بی تھنک ٹینک میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود تنزلی کے بعد بی سے نکل کر سب سے نچلی کیٹیگری یعنی ڈی میں آ گئے ہیں اور یہ اس جانب اشارہ ہے کہ انہیں کپتانی بچانا مشکل ہے۔

خبر میں کہا گیا تھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ سلمان علی آغا کو طویل المعیاد بنیادوں پر کپتان بنانا چاہتی ہے، سعود شکیل کی پاکستان شاہینز کے لیے ریڈ بال کپتانی سے سلیکشن کمیٹی مطمئن ہے اور پھر ایشیا کپ کے بعد ایک روزہ اور ٹیسٹ کپتان کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Previous Post

ہنگو: ایف سی قلعے پر حملے میں 3 اہلکار شہید، 17 زخمی

Next Post

ایوارڈز خریدے جاتے ہیں پیسے ہونگے تو میں بھی خرید لوں گی: اریبہ حبیب کا انکشاف

Next Post
ایوارڈز خریدے جاتے ہیں پیسے ہونگے تو میں بھی خرید لوں گی: اریبہ حبیب کا انکشاف

ایوارڈز خریدے جاتے ہیں پیسے ہونگے تو میں بھی خرید لوں گی: اریبہ حبیب کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم