اسپین میں منعقد ہونے والا ٹماٹر فیسٹیول اس سال بھی جوش و خروش سے منایا گیا۔
دنیا میں مختلف قسم کی ثقافتیں اور فیسٹیول منعقد کیے جاتے ہیں مگر اسپین کا ’لا ٹوماتینا‘ فیسٹیول دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے اور یہ فیسٹیول 1945 سے ہر سال منعقد ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بونیول میں 27 اگست کو ٹماٹر فیسٹیول کا 80 واں ایڈیشن منایا گیا جہاں 22 ہزار افراد نے تقریباً 120 ٹن ٹماٹر ایک دوسرے پر پھینکے۔
ایک گھنٹے تک جاری اس دنگل میں شرکاء چشمے اور ائیر پلگس پہن کر گلیوں میں ٹماٹروں کے سیلاب میں کھیلتے رہے۔1945سے شروع ہونے والا یہ انوکھا میلہ آج اسپین کی ثقافت کا حصہ اور دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بن چکا ہے۔