Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 55 ارب ڈالر کا جامع منصوبہ تیار

Web Desk by Web Desk
اگست 29, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 55 ارب ڈالر کا جامع منصوبہ تیار

اسلام آباد: پاکستان نے توانائی کے شعبے کو آئندہ دہائی میں نئی شکل دینے کے لیے 55 ارب ڈالر کا جامع منصوبہ پیش کیا ہے۔

اس منصوبے میں پن بجلی، ایٹمی توانائی اور قابلِ تجدید ذرائع پر انحصار کیا جائے گا تاکہ بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جا سکے اور آلودہ ترین ایندھن کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکے۔اس منصوبے کا مقصد ملک کے توانائی کے مکس کو ازسرِنو ترتیب دینا اور درآمدی ایندھن پر انحصار کو محدود کرنا ہے۔

"انڈیکیٹیو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان 2025-35″، جو آزاد نظام و مارکیٹ آپریٹر نے ریگولیٹر نیپرا کو جمع کرایا ہے، ایندھن کے مکس میں نمایاں تبدیلی کا ہدف رکھتا ہے: 2035 تک 61 فیصد بجلی قابلِ تجدید ذرائع جن میں پن بجلی، سولر اور ہوا شامل ہیں اس منصوبے سے حاصل کی جائے گی۔

صرف سولر توانائی 18 فیصد فراہم کرے گی جبکہ پن بجلی بدستور غالب رہے گی اور 34 فیصد بجلی دے گی۔ روایتی تھرمل ذرائع 39 فیصد تک سکڑ جائیں گے اور فرنس آئل مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق بجلی کی طلب سالانہ 4.4 فیصد بڑھے گی جس سے 2024 میں 27 ہزار میگاواٹ کی پیک ڈیمانڈ 2035 تک بڑھ کر 43 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو جائے گی۔

Previous Post

اسپین کا ٹماٹر فیسٹیول: 22 ہزار افراد نے 120 ٹن ٹماٹر ایک دوسرے پر پھینکے

Next Post

بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیاں ہیں، ہم سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں: وزیر آبپاشی سندھ

Next Post
بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیاں ہیں، ہم سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں: وزیر آبپاشی سندھ

بندوں پر وزرا کی ڈیوٹیاں ہیں، ہم سپر فلڈ کی تیاری کررہے ہیں: وزیر آبپاشی سندھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم