جھنگ میں سیلاب کی شدت کو کم کرنے کے لئے چنڈ بھروانہ کے قریب بند کو بریچ کر دیا گیا،چنڈ بھروانہ میں راگو آنہ کے مقام پر تین جگہوں سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔
جھنگ میں سیلاب سےٹھٹھہ مالا،کوڑیانہ، دادو آنہ، پکے والا، دربار شیخ علی،موضع کل کورائی کے علاقے متاثر ہورہے ہیں،پانی کی بلند ہوتی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے بند بریچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جھنگ میں تریموں ہیڈ پرپانی کی آمد 129372 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے.
ڈپٹی کمشنرجھنگ کاکہنا ہے کہ 140دیہات سے 1 لاکھ سےزائد افرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا،ساٹھ ہزار سے زائد جانوروں کو نشیبی علاقوں سے باہرمنتقل کیاگیا،تحصیل اٹھارہ ہزاری سے ملحقہ 30 سے زائدموضع جات خالی کروالیے گئے۔تحصیل اٹھارہ ہزاری میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظرحفاظتی بند کے قریب دکانیں خالی کروانے کے لیئے اعلانات جاری ہیں۔