Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

Web Desk by Web Desk
اگست 30, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 2 صیہونی فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 4 اسرائیلی فوجی لاپتہ ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں نے غزہ کے علاقے الزیتون میں اسرائیلی فوجی دستے کے خلاف آپریشن کیا اور گھات لگا کر حملے کیے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں میں کم از کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 4 اسرائیلی فوجی لاپتہ ہوئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں کو نائٹ وژن آلات کے ذریعے ٹریس کیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی 162 ویں ڈویژن اور 401ویں بریگیڈ کے دستے الزيتون میں حملے کا شکار ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے 6 اضافی ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں۔

Previous Post

یورپی ممالک نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش کردی

Next Post

کرتارپور گوردوارہ میں سیلابی پانی کی نکاسی اور صفائی کا عمل مکمل

Next Post
کرتارپور گوردوارہ میں سیلابی پانی کی نکاسی اور صفائی کا عمل مکمل

کرتارپور گوردوارہ میں سیلابی پانی کی نکاسی اور صفائی کا عمل مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم