Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پزشکیان کا سیلابی صورتحال پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا عزم

Web Desk by Web Desk
ستمبر 1, 2025
in بین الاقوامی
0
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پزشکیان کا سیلابی صورتحال پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا عزم

تیانجن: وزیراعظم شہباز شریف کی چین میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔

چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پاک، ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات اور سفارت کاری کو تناؤ میں کمی اور استحکام کی جانب واحد قابل عمل راستہ قرار دیا جب کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری سیلابی صورتحال کےنتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Previous Post

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

Next Post

’ایس سی او تناور درخت بن چکی‘، چینی صدر نے تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دیدی

Next Post
’ایس سی او تناور درخت بن چکی‘، چینی صدر نے تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دیدی

’ایس سی او تناور درخت بن چکی‘، چینی صدر نے تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم