Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’ایس سی او تناور درخت بن چکی‘، چینی صدر نے تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دیدی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 1, 2025
in پاکستان
0
’ایس سی او تناور درخت بن چکی‘، چینی صدر نے تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دیدی

چین کے صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز تجویز دیدی۔

چین کے شہر تیانجن میں جاری ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت روسی صدر ولادیمیرپیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت دیگر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ ایس سی او باہمی اعتماد اور اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ تنظیم تناوردرخت بن چکی ہے، ایس سی او ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی بہت گنجائش ہے، رکن ملکوں کو تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرناہوگا۔

چین کے صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دی اور کہا کہ مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی اورمواصلاتی روابط بڑھانا ہوں گے، چین رکن ملکوں کی سماجی اورمعاشی ترقی میں کردار اداکرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے لیے ایس سی او ملکوں کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ دو روزہ اجلاس میں 20 ممالک کے سربراہان شریک ہیں جب کہ اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی مسائل اجاگر کریں گے، اس کے علاوہ وہ خطے میں تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایس سی او کے کردار کو مضبوط بنانے سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔

Previous Post

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پزشکیان کا سیلابی صورتحال پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا عزم

Next Post

پنجاب: ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری، کئی شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل

Next Post
پنجاب: ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری، کئی شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب: ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری، کئی شہری اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم