Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب: فلڈ ریلیف آپریشن میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 1, 2025
in پاکستان
0
پنجاب: فلڈ ریلیف آپریشن میں جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

فلڈ ریلیف کیلئے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فرقان احمد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اے سی فرقان احمد کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کینسر مریض ہونے کے باوجود 4 دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے، مرحوم فُرقان احمد خان پتوکی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف رہے، انہوں نے پتوکی میں سیلاب متاثرین کو خوراک، میڈیسن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مسلسل کام کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں، فرقان احمد کی فرض شناسی یاد رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان گزشتہ روز ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

Previous Post

سہ ملکی سیریز: آج افغانستان کا یو اے ای سے جوڑ پڑے گا

Next Post

عافیہ صدیقی کیس: نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس انعام امین کا کیس سننے سے انکار

Next Post
عافیہ صدیقی کیس: نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس انعام امین کا کیس سننے سے انکار

عافیہ صدیقی کیس: نیا بنچ بھی ٹوٹ گیا، جسٹس انعام امین کا کیس سننے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم