شارجہ: افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز میں آج شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا، اپنے پہلے میچ دونوں ٹیمیں پاکستان سے ہار چکی ہیں۔سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے 39 رنز سے فتح حاصل کی، دوسرا میچ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں بھی پاکستان کو 31 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔کل بروز منگل پاکستان اور ا فغانستان اپنا دوسرا میچ کھیلیں گے، اس ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں 7 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔