Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کی انتہا، حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید کردیے

Web Desk by Web Desk
ستمبر 2, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کی انتہا، حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید کردیے

اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو چھونے لگیں، قابض فوج نے غزہ میں ایک اور حاملہ خاتون کو شہیدکردیا۔

اسرائیلی فوج نے شاتی پناہ گزین کیمپ میں گھر پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی جان گنوا بیٹھی۔رپورٹس کے مطابق جس گھر کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا وہاں کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے ملے جو غالباً خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کر رکھے تھے۔

قابض فوج کے ہاتھوں ایک روز میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں قحط کی صورت حال ختم نہ ہوسکی، بھوک کی شدت کے باعث مزید 9 فلسطینی دم توڑ گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث اب بھی سڑکوں پر ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو ملبہ ہٹانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

Previous Post

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر شی جن پنگ

Next Post

غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو رواں ماہ فلسطین کو تسلیم کرنےکاباضابطہ اعلان کردیں گے، برطانیہ

Next Post
غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو رواں ماہ فلسطین کو تسلیم کرنےکاباضابطہ اعلان کردیں گے، برطانیہ

غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو رواں ماہ فلسطین کو تسلیم کرنےکاباضابطہ اعلان کردیں گے، برطانیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم