Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قومی اسمبلی میں شوگر ملز کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات جمع، سیاسی اور معروف شخصیات شامل

Web Desk by Web Desk
ستمبر 4, 2025
in پاکستان
0
قومی اسمبلی میں شوگر ملز کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات جمع، سیاسی اور معروف شخصیات شامل

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پر شوگر ملز میں شیئر ہولڈرزکا ڈیٹاجمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مختلف سیاسی اور دیگرمعروف شخصیات شوگر ملوں میں شیئرز کے مالک ہیں،جن میں حمزہ شہباز شریف، سلمان حمزہ شریف، سالک حسین، مونس الٰہی ، ذکاء اشرف، شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی،میاں عامرمحمود اور خواجہ عبد الغنی مجید سمیت دیگر شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شوگر ملز کمپنیوں اور مالکان کی تفصیلات جمع کروادی۔ایس ای سی پی کی دستاویزات کے مطابق العربیہ شوگرملز میں حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر شیئرز ہولڈرز ہیں۔ رمضان شوگرملز میں حمزہ شہباز شریف،سلمان حمزہ شریف،نصرت شہباز شیئرز ہولڈرز ہیں۔ایس ای سی پی کی دستاویزات کے مطابق پنجاب شوگر ملز کے شیئرز ہولڈرز میں شجاعت حسین اور سالک حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔آر وائی کے ملز میں مونس الٰہی اور مخدوم عمر شہریار سمیت دیگر شیئرز ہولڈرز ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ٹنڈواللہ یار شوگر ملز میں خواجہ عبد الغنی مجید 100 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ اشرف شوگر ملز میں ذکا ءاشرف سمیت دیگر شیئرزہولڈرز ہیں۔ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق رحیم یارخان شوگر انڈسٹری میں میاں عامر محمود سمیت دیگر کے شیئرز شامل ہیں۔ مدینہ شوگر ملز میں محمد رشید اور محمد مجتبٰی سمیت دیگر کے شیئرز ہیں۔دستاویزات کے مطابق فاطمہ شوگر ملز میں عباس مختار، فیصل مختار اور فوادمختار سمیت دیگر کے شیئرز ہیں۔ اتحادشوگر ملزمیں مخدوم ہاشم جوان بخت،مخدوم عمر شہریار سمیت دیگر کے شیئرزہیں۔

ایس ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق بلوچ شوگر ملز میں دوست علی مزاری اور طارق علی مزاری شیئرز ہولڈرز ہیں۔اس کے علاوہ چوہدری شوگر ملز میں عبد العزیز عباس شریف،عبد اللہ یوسف شریف، شریف ٹرسٹ جبکہ چیمہ شوگر ملز میں چوہدری انور علی، سردار محمد عارف نکئی اور محمد شفیع سمیت دیگر شیئرز ہولڈرز ہیں۔واضح رہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کے تعین کے لیے قائم قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کی ذیلی کمیٹی نے ایس ای سی پی سے 81 کمپنیوں کے شئیر ہولڈرز کی مکمل تفصیلات طلب کیں تھیں جو ایس ای سی پی نے 2 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں جمع کروائیں۔

Previous Post

حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

Next Post

ایس سی او کانفرنس نے مغرب کو پریشان کردیا، فن لینڈ کے صدر کا امریکا اور یورپ کو اہم پیغام

Next Post
ایس سی او کانفرنس نے مغرب کو پریشان کردیا، فن لینڈ کے صدر کا امریکا اور یورپ کو اہم پیغام

ایس سی او کانفرنس نے مغرب کو پریشان کردیا، فن لینڈ کے صدر کا امریکا اور یورپ کو اہم پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم