Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 4, 2025
in بین الاقوامی
0
حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

الجزیرہ کے مطابق حماس نے بدھ کو ایک بیان میں آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ غزہ میں ایک جامع جنگ بندی قبول کرنے کیلئے تیار ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں موجود قیدیوں کو رہا کرے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ غزہ میں تقریباً 48 قیدی موجود ہیں، جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔الجزیرہ کے مطابق حماس نے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں گھر پر حملہ کر کے "خوفناک جنگی جرائم” کا ارتکاب کیا، جس میں کم از کم 10 افراد شہید ہوئے۔

مصر نے نئی جنگ بندی تجویز میں حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا

حماس نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کو روکا جا سکے، کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی اور علاقے کے دیگر حصوں میں اپنے وحشیانہ حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کے بیان میں اسرائیل کے اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ غزہ میں جنگ فوراً ان شرائط پر ختم ہو سکتی ہے جو کابینہ نے طے کی، جن میں غزہ میں موجود تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا غیر مسلح ہونا شامل ہے۔واضح رہے کہ حماس نے ثالثوں کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجاویز سے اتفاق کیا لیکن اس نے یہ کہہ کر غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ عمل صرف اُس وقت ممکن ہے جب فلسطینی ریاست قائم ہو جائے۔

Previous Post

چینی اور روسی صدور کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کی باتیں اتفاقاً ریکارڈ ہوگئیں

Next Post

قومی اسمبلی میں شوگر ملز کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات جمع، سیاسی اور معروف شخصیات شامل

Next Post
قومی اسمبلی میں شوگر ملز کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات جمع، سیاسی اور معروف شخصیات شامل

قومی اسمبلی میں شوگر ملز کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات جمع، سیاسی اور معروف شخصیات شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم