بیجنگ: چین میں جنگ عظیم دوم میں فتح کے 80 سال پورے ہونے پر منعقدہ پریڈ کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق غیر ارادی طور پر ریکارڈ ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنما انسانی اعضا کی پیوندکاری اور انسانوں کی عمر 150 سال تک بڑھنے کے امکانات پر بات کر رہے تھے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیوٹن اور شی جن پنگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ غیر ملکی رہنماؤں کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے فوجی پریڈ کے معائنے کے لیے جارہے تھے۔یہ گفتگو سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی لائیو اسٹریمنگ میں نشر ہوئی، جسے دیگر میڈیا اداروں سمیت سی جی ٹی این، ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز نے بھی حاصل کیا۔