کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں تھانیدار (ایس ایچ او) کی تعیناتی کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اب صرف گریجویٹ اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران ہی ایس ایچ او کے عہدے پر تعینات ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نئی ایس او پیز کے تحت ایسے پولیس افسران کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے گا جو کم از کم گریجویٹ ہوں، ان کا رویہ بہتر ہو اور ان کے خلاف کسی قسم کا کرمنل ریکارڈ موجود نہ ہو۔ذرائع کے مطابق نئے حکم نامے کے بعد صوبے میں بڑی تعداد میں ایس ایچ اوز کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا امکان ہے۔