امریکا نے چین سے روابط پر وسطی امریکا کے چند ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں لگادیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے الزام عائد کیا کہ ویزا پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کر رہے تھے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرنے والے ویزے کے اہل نہیں۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ چینی مفادات کے لیےکام کرنے والوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں تاہم انہوں نے ویزا پابندی کی زد میں آنے والے کسی شخص کا نام یا ان کے خلاف کیے گئے کسی اقدامات کا ذکر نہیں کیا۔یاد رہےکہ امریکا اور چین کے تعلقات کئی سالوں سے تناؤ کا شکار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹیرف، سائبر سکیورٹی اور تائیوان سمیت دیگر کئی معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔