Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی بڑی کامیابی: اٹک میں تیل و گیس کی دریافت

Web Desk by Web Desk
ستمبر 5, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی بڑی کامیابی: اٹک میں تیل و گیس کی دریافت

کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پی پی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع اٹک کے علاقے ڈھوک سلطان-03 کنویں سے روزانہ 1469 بیرل تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف (ملین مکعب فٹ) گیس حاصل ہوگی۔ یہ کامیابی کمپنی اور ملک کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ تاریخی دریافت نہ صرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے لیے بڑی کامیابی ہے بلکہ پوٹھوہار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت بھی ہے۔ یہ کمپنی کے عملے کی اعلیٰ مہارت اور تکنیکی بالادستی کو ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت مختلف شعبوں کے ڈیٹا کے باہمی انضمام کا نتیجہ ہے۔ ارضیاتی، جیوطبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ کے سائنسی تجزیوں کے بعد کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کھدائی کی پیچیدگیوں پر قابو پایا گیا اور وقت و لاگت دونوں کی بچت ہوئی۔

پی پی ایل نے اس منصوبے پر بطور آپریٹر 75 فیصد شراکت کے ساتھ کام کیا جبکہ جی ایچ پی ایل کی شراکت 25 فیصد رہی۔ ڈھوک سلطان-03 کی کھدائی کا آغاز 18 جنوری 2025 کو کیا گیا تھا اور کنویں کو 5815 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹک میں ہونے والی یہ دریافت مستقبل میں پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Previous Post

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں لارجر بینچ تشکیل

Next Post

‘فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے’ : امریکا نے تمام ممالک کو خبردار کر دیا

Next Post
‘فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے’ : امریکا نے تمام ممالک کو خبردار کر دیا

'فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے' : امریکا نے تمام ممالک کو خبردار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم