Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

Web Desk by Web Desk
ستمبر 6, 2025
in پاکستان
0
ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپو ں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہریان خان ہیں۔پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری،اتحاد اور عزم کا دن ہے۔1965 کا وہ ناقابل تسخیرجذبہ آج بھی زندہ ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تزویراتی ویژن نے دشمن کا تکبر مٹا کر نئی تاریخ رقم کی ۔ بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیرتسلط کشمیر کے مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔

اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول اور ائیرچیف نے سن 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ کھڑے ہو کر کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے اس دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو ہتھیاروں اور تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا۔ ہمارے نڈر ہیروز کی جرات آج بھی آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے ثابت قدم اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔

Previous Post

ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، ترجمان پی ٹی سی ایل نے وجہ بتادی

Next Post

مالاکنڈ: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کرڈالا

Next Post

مالاکنڈ: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کرڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم