مالاکنڈ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ میں پیش آیا جہاں ملزم کی فائرنگ سے اس کی بیوی اور سسر سمیت 5 افراد جاں بحق ہق گئے جبکہ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزم نے سسر کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور سسر سمیت پانچ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔