Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تین ملکی سیریز فائنل: نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو75 رنز سے شکست دیدی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 8, 2025
in کھیل
0
تین ملکی سیریز فائنل: نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو75 رنز سے شکست دیدی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو75 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز اسکورکیے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 27، محمد نواز نے 25 اور سلمان آغا نے 24 رنز بنائے۔

افغانستان کے راشد خان نے 3، نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔142 رنز کے ہدف کے جواب میں افغان ٹیم محمد نواز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 15 اعشاریہ 5 اوور میں 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد نواز نے فائنل میچ میں افغانستان کے خلاف نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

محمد نواز نے دو اوور میں ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے چھٹے اوور کی پانچویں گیند اور چھٹی گیند پر وکٹ حاصل کی اور پھر آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔محمد نواز کے علاوہ سفیان مقیم اور محمد ابرار نے 2،2 اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔افٖغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 17رنز کےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

Previous Post

سیلاب کےاثرات: لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، اسلام آباد کے بازاروں میں پیاز ٹماٹر نایاب

Next Post

ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

Next Post
ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم