امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سخت لہجے میں آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل پہلے ہی ان کی شرائط مان چکا ہے، اب حماس کی باری ہے کہ وہ فیصلہ کرے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے شرائط قبول نہ کیں تو اسے سنگین اور خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ان کی آخری وارننگ ہے، اس کے بعد کوئی اور موقع نہیں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ حماس سے براہِ راست سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں اور اگر یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔