قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ناراضی کا اظہار کیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیا اور کہا کہ قطر میں حملے کے سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد ٹرمپ نے منگل کو نیتن یاہو سے دوبارہ رابطہ کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے پوچھا کہ آیا حملہ کامیاب رہا؟ جس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ انہیں ایک موقع ملا تھا اسی لیے کارروائی کی۔